اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پیٹرولیم ڈویژن میں افسران کے تبادلے کر دیے گئے،گریڈ 19 کے ڈی جی گیس عبداالرشید جھوکیو کو ڈی جی آئل تعینات کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے عمران احمد کو پالیسی ونگ سے ہٹا کر ڈی جی گیس تعینات کر دیا گیا،محمد نواز ڈی جی ایڈمن کو ڈی جی پیٹرولیم کنسیشن تعینات کر دیا گیاوفاقی حکومت نے زین العابدین قریشی کو دوبارہ 4 سال کے لیے ممبر اوگرا تعینات کر دیا،الیکشن کمیشن نے اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو افسران کے تقرر و تبادلے نہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔















