اہم خبریں

گزشتہ حکومت نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت نقصان پہنچایا،شہبازشریف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت نقصان پہنچا۔ عمران خان نے سعودی عرب کو نیچا دکھانے کے لیے ایک بلاک بنانے کی کوشش کی تاکہ سعودی عرب کو تنہا کیا جاسکے، خدانخواستہ امریکی سازش سے اگرہماری حکومت آئی ہوتی تو ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام تھا،البتہ یہ ضرور ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں جو بگاڑ آگیا تھا ہم نے اس کو باہمی احترام اور اعتماد کی سطح پر لانے کے لیے بہت محنت کی۔کشمیر کا منصفانہ حل تلاش کیے بغیر رابطے بحال نہیں ہوسکتے، کیونکہ اپنے حق کے حصول کے لیے کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ہیں اور 75 سالوں میں ہزاروں کشمیری ماؤں اور بیٹیوں کے آنچل پھٹے، بچے اور بزرگ شہید ہوئے اور کشمیر کی وادی ان کے خون سے سرخ ہوئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت نقصان پہنچا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں دوست ممالک سے بے پناہ شکایات موصول ہوئیں۔ہمارے برادر ممالک سخت نالاں اور ناراض تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے سعودی عرب کو نیچا دکھانے کے لیے ایک بلاک بنانے کی کوشش کی تاکہ سعودی عرب کو تنہا کیا جاسکے،ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف نے کہاکہ خدانخواستہ امریکی سازش سے اگرہماری حکومت آئی ہوتی تو ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام تھا،البتہ یہ ضرور ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں جو بگاڑ آگیا تھا ہم نے اس کو باہمی احترام اور اعتماد کی سطح پر لانے کے لیے بہت محنت کی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا منصفانہ حل تلاش کیے بغیر رابطے بحال نہیں ہوسکتے، کیونکہ اپنے حق کے حصول کے لیے کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ہیں اور 75 سالوں میں ہزاروں کشمیری ماؤں اور بیٹیوں کے آنچل پھٹے، بچے اور بزرگ شہید ہوئے اور کشمیر کی وادی ان کے خون سے سرخ ہوئی۔

متعلقہ خبریں