اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وفاقی سطح پر پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی۔جمعرات کوسیکرٹری الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا،خط میں نگراں سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ روکنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے،خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی ہے، جلد نگراں وزیراعظم اور کابینہ تشکیل ہو جائے گی،خط کے مطابق نگراں حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے، نگراں حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اور پالیسی کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کی جا سکے گی۔















