راولپنڈی ( اے بی این نیوز )لون ایپ کے ذریعے قرض لیکر شہری کی خود کشی کا معاملہ،خودکشی کرنے والے شہری کی بیوہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،بیوہ خاتون کو تاحال انصآف نہیں مل سکامتاثرہ بیوہ کے ایف آئی اے حکام پر شدید تحفظات ،بیوہ خاتون نے کہا کہ ایف آئی اے حکام نے تب تک تفتیش کی جب تک میڈیا کا دباؤ رہا،کیس کا اسٹیٹس جاننے کیلئے ایف آئی اے تفتیشی کو کال کرو تو مدعیت تبدیل کرنے کا کہتا ہے،ہم غم میں نڈھال تھے میرے شوہر کے بھائی کی طرف سے ایف آئی آر ہوئی،جن سے قرض لیا تھا انکی دھمکیوں کی وجہ سے ہی شوہر نے خود کشی کی ،ایف آئی اے ہم سے کوئی تعاؤن نہیں کر رہا جو افراد گرفتار کئے انکی ضمانتیں ہو چکیں ۔ قرض لون ایپس میں مزید کسی کو گرفتار کیا یا نہیں ہمیں نہیں بتایا گیاخودکشی کرنے والے شہری کی بیوہ کی حکام سے مدد کی اپیل کر دی۔















