اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے ، جس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،جمعرات کو وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیاکہ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کو 15 ماہ اتحادی حکومت کی شاندار قیادت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم کو ملکی معیشت کو مستحکم کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔















