کوئٹہ(نیوزڈیسک)کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے،تفصلات کے مطابق کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جمعرات کو دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کوطلب کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق موتی رام روڈ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔















