اہم خبریں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں شامل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی نگراں وزیراعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہوگیا ۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام تجویز کیا گیا۔دوسری طرف راجہ ریاض نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ وزیراعظم سے ملاقات میں اب تک نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا، امید ہے کل کی نشست میں معاملات طے پا جائیں گے۔اس سے قبل نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔راجہ ریاض وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کتنے نام لے کر آئے ہیں؟اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ 3 نام لے کر آیا ہوں۔

متعلقہ خبریں