اہم خبریں

قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدرمملکت کو ارسال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئےجس کے بعد سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی،بدھ کو قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ، سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کی جس کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے، وزیراعظم کے دستخط کے بعد اسمبلی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے،صدر آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کرینگے۔ ان کے دستخط کرتے ہی اسمبلی ٹوٹ ہوجائے گی۔صدرنے اسمبلی کی تحیل کی سمری پر دستخط نہ کئے تو اسمبلی 48گھنٹے بعد خود بخودہی تحلیل ہوجائے گی جبکہ اسمبلی ٹوٹتے ہی کابینہ تحلیل ہوجائے گی اور نگراں وزیراعظم بننے تک شہبازشریف ہی وزارت عظمیٰ کے امور سرانجام دیتے رہینگے۔واضح‌رہے کہ اسمبلی ٹوٹنے کی صورت میں آئین کے تحت 90 روز میں انتخابات کرانے ہوں گے جبکہ نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے 3 دن کا وقت ہے۔

متعلقہ خبریں