کراچی ( اے بی این نیوز ) سندھ کی صوبائی کابینہ نے پولیس شہداء کے ورثاکو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پولیس کانسٹیبل کیلئے 10ملین روپے شہداء معاوضہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اے ایس آئی ۔ ایس آئی پی کیلئے 12.5 ملین روپے ،انسپکٹر کیلئے 15 ملین روپے،ایس پی ۔ ایس ایس پی کیلئے 18 ملین روپے اور ڈی آئی جی اور اسکے اوپر کے رینک کیلئے 20 ملین روپے شہداء معاوضہ مقرر کردیا گیا۔















