اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں تین دفعہ کام کرنے کا موقع ملا، جامع ترقی کے لئے سیاسی استحکام اور پالیسیز کا تسلسل ناگزیر ہے،اپریل 2022 میں جب زمام حکومت سنبھالی تو ملک معاشی بحران کا شکار تھامحدود وسائل میں معیشت کی بحالی بہت بڑا چیلنج تھا،وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے 16 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ2018 کے سیاسی تجربہ کے نتیجے میں ترقیاتی اقدامات تعطل کا شکار ہوئے اور سی پیک کو متنازعہ بنایا گیا ،ترقیاتی بجٹ 550 ارب روپے سے بڑھا کہ 1150 ارب روپے مختص کیا گیا،وفاقی ترقیاتی بجٹ 2022- 2023 کے تحت 741 ارب روپے کا اجراء کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے،ترقیاتی اقدامات میں انسانی وسائل کی ترقی ، نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جامع ترقی کو ترجیح دی گئی،ہائیر ایجوکیشن کا بجٹ 2022 میں 26 ارب تھا ، آج 71ارب روپے پر چھوڑ کہ جا رہے ہیں ،وزارت کی تکنیکی مہارت بڑھانے کے لئے سیکٹر سپیشلسٹس بھرتی کئے گئے ۔















