اہم خبریں

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ہمارا خون بھی شامل ہے، راجہ ریاض

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ہمارا خون بھی شامل ہے، ہماری اپوزیشن نہ ہوتی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان موجود ہوتا تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔ بدھ کو ایوان سے الوداعی خطاب میںاظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا،پھر گوگی کی حکومت اور پیرنی کا جادو شروع ہوگیا۔ عثمان بزدار کے دور میں پیسے دے کر ڈی پی او اور ڈی سی او لگتے رہے۔

متعلقہ خبریں