کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کی اولڈ کلفٹن کی سڑک امام خمینی کے نام سے منسوب کردی گئی،جمعہ کو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین عامر عبداللّٰہیان کے ہمراہ شاہراہ امام خمینی کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر اولڈ کلفٹن سڑک کو ایران اور پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیا۔تقریب میں ایرانی قونصل خانے کے عہدیداران اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔















