اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میںوزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر حکام کی شرکت،سول ایوی ایشن ملازمین کی یونین کے نمائندگان کی ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ سے جڑے تحفظات پر بریفنگ ،اعلامیہ کے مطابقحکومت نے انتظامی خدمات کی منتقلی سے متعلق امور کو زیر غور لایا ہے، اجلاس میں یونین کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت آؤٹ سورسنگ کے عمل میں کوئی ابہام نہیں چھوڑے گی ،ملازمین اور ان کے مستقبل کے حوالے سے ہر چیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا،سول ایوی ایشن ملازمین یونین کے نمائندگان نے وزیر خزانہ سے اظہار تشکر کیا۔















