لاہور(نیوز ڈیسک) دریائے ستلج میں طغیانی ، دو بھارتی، سیلاب میں پاکستان پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں سرحد سے متصل گاؤں میں طغیانی کی وجہ سے رتن پال اور ہواندر سنگھ نامی شخص سیلابی پانی میں بہہ کر پاکستانی حدود میں آگئے ،اس حوالے سے بارڈر فورسز اور پنجاب رینجرز میں فلیگ میٹنگ بھی ہوئی دونوں سے ایک کو کلیئر قرار دیدیا گیا لیکن دوسرے شخص کا منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث ہونے کا شبہ مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔دوسری خبر میں بھارت کی طرف سے آنے والے پانی میں زہریلے سانپ ،بارودی اور بھینسیں بہہ کر پاکستانی حدود میں آگئیں ۔















