اہم خبریں

بچی تشدد معاملہ،وزیر اعظم کا سخت نو ٹس، ملزم کون ہے، اسے خاطر میں نہ لایا جائے، شہباز شریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم شہباز شریف کا 14 سالہ بچی رضوانہ پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس، وزیر اعلی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کو بچی کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت،وزیراعظمنے مزید ہدایت دی کہ بچی کی زندگی بچانے اور صحت یابی کے لئے پوری کوشش کی جائے، مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ملزم کون ہے، اسے خاطر میں نہ لایا جائے، انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ظالم اور قانون شکن رعایت کے مستحق نہیں، پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرے، معاشرہ ایسی اندھیرنگری اور ظلم وجبر کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم نے متاثرہ بچی کے والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں