کراچی ( اے بی این نیوز )اختر کالونی پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے تھانے میں تعینات شاہین فورس کا اہلکار شہید ہو گیا، ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق اہلکار کو گولی سینے پر لگی ، موٹر سائیکل پر تین ڈکیت سوار تھے، پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا ،ڈکیتوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا ،پولیس نے ڈکیتوں پر جوابی فائرنگ کی تو ایک ڈکیت زخمی ہوا ،ایک ڈکیت زخمی حالت سمیت ساتھی دونوں ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے،تینوں نے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔















