اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خور شید شاہ نے کہا ہے کہ نو اگست کو اسمبلیان تحلیل کر دی جائیں گی، نیز انہوں نے نگران وزیر اعظم کیلئے وزیر دفاع کی جانب سے پانچ نام پیش کئے جانے کے بیان کی بھی تو ثیق کی، انہوں نے کہا کہ ےتمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ایک ہفتے میں نگران وزیر اعظم کا فیصلہ ہو جائیگا، نگران وزیر اعظم کے لئے نام بھی شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں۔















