اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علماءاسلام (ف) مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو ٹیلی فون کیا ،انہوں نے باجوڑ، خار میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہے، آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی، دہشت گردی کاخاتمہ پوری قوم کا عہد ہے،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے، وزیراعظم نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی، دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی،وزیراعظم نے شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر ز کے ذریعے دیگر ہسپتالوں میں منتقلی کی ہدایت کی ،وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن کی بھی ہدایت کی۔















