اسلام آباد ( ) چین کے نائب وزیر اعظم تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزرا ران ثنا اللہ،طارق فاطمی اور احسن اقبال نے استقبال کیا، چین کے نائب وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے، دورہ کے دوران چین کے نائب وزیر اعظم صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے ،دورہ کے دوران متعدد مفاہمتوں، معاہدوں اور یاد داشتوں پردستخط بھی کئے جائیں گے۔ کل وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، سی پیک پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔















