اہم خبریں

دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں،ان کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے،وزیر اعظم

لاہور(اے بی این نیوز     )وزیراعظم شہبازشریف نے باجوڑ، خار میں جمعیت علماءاسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعظم کا جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، قائدین اور کارکنوں سے اظہار تعزیت کیا،وزیراعظم کاجے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیاءاللہ جان سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی،انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں نے اسلام، قرآن اور پاکستان کی بات کرنے والوں کو نشانہ بنایا ،دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے وزیراعظم نے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور خیبرپختونخوا کی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی وزیراعظم کی کیمرہ مین سمیع اللہ سمیت دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم کا شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

متعلقہ خبریں