اہم خبریں

بھارہ کہو بائی پاس پراجیکٹ،افتتاح سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے

بھارہ کہو ( اے بی این نیوز    )بھارہ کہو بائی پاس پراجیکٹ انتظامیہ کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا، بھارہ کہو بائی پاس شہریوں کے لئے خطرے کا باعث بن گیا،افتتاح سے قبل ہی پل کی دیوارمیں دراڑیں پڑ گئیں، سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔مون سون بارشوں نے ناقص میٹریل کا پول کھول دیا، یہ اوور ہیڈ برج جب زیر تعمیر تھا اس وقت بھی حادثہ کا شکار ہوا تھا اور بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا تھا اور ابھی تو چند دن ہی ہو ئے ہیں تو اس کی ناقص تعمیر کا بھانڈا پھوٹ گیا، یہ پل کسی بھی وقت کسی بڑی ناگہانی آفت کا سبب بن سکتا ہے اس سے قبل کہ کو ئی ناخوشگوار حادثہپیش آئے اس کی روک تھام کیلئے حکام بالا کو اقدامات کرنا ہو نگے ،خاص کر اس پارجیکٹ ک ے انجینئرزر اور ٹھکیداروں کو پابند کیا جائے کی کسی بھی قسم کے حادثہ کے وہ ذمہ دار ہو نگے۔

متعلقہ خبریں