بہاولنگر(نیوز ڈیسک) حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب ، بہاولنگر میں قائم کردہ متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے، دریاکے آس پاس کی آبادیاں زیر آب آگئیں، 86 مواضعات سمیت قریبی آبادیوں میں دریا کا پانی داخل ہوگیا۔ بند ٹونے کے باعث درجنوں دیہاتوں کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ،عوام کو نقل مقانی میں شدید مشکلات کا سامنا جبکہ دوسری طرف ریسکیو 1122 بھی بند ٹوٹنے کی وجہ سے زیر آب آنے والے علاقوں سے 2547فراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کی وجہ سے عارف والا میں بھی کئی مقامات سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے دریا کا پانی آس پاس کی آبادیوں میں داخل ہو گیاکئی سڑکیں اور فصلیں پانی میں بہہ گئیں ۔















