اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کاامکان،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا ،خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔کشمیر اور جی بی کے مختلف علاقوں یمں بارشوں کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔















