راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سنیپ چیکنگ کے دوران سندھ پولیس کا جعلی ایس ایس پی پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ معمول کی سنیپ چیکنگ میں مصروف تھی کے کہ ایک شخص مومن شیخ نے اپنا تعارف ایس ایس پی سندھ پولیس کرایا جبکہ سرکاری کوائف چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم کوئی ایس ایس پی نہیں بلکہ پیشہ ور عادی مجرم ہے ،ملزم سے نیلی بتی لگی گاڑی ،سندھ پولیس کا جعلی کارڈ،اسلحہ ،طلائی زیور ات اور منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔















