چین نے چھ ماہ بعد پاکستان کے لیے جیانگ ژائی ڈانگ کونیا سفیر نامزد کردیا

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین نے چھ ماہ کے بعد پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا،ذرائع نے بتایاکہ جیانگ ژائی ڈانگ چین کے ڈپلومیٹک سروس کے سینئر آفیسر ہیں جنہیں وائس فارن منسٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ،اس سے قبل گزشتہ چھ ماہ کے دوران مس پانگ چن شوئی بطور ناظم الامور ہی سفارت خانہ چلا تی رہی ہیں جبکہ چین کے لیے نامزد پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی بھی بیجنگ جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔امکان ہے کہ خلیل ہاشمی ستمبر میں چین مین بطور سفیر پاکستان چارج سنبھال لیں گے۔