اہم خبریں

تینوں نام نہاد بڑی پارٹیاں ایکسپوز ہو چکی ہیں،سراج الحق

پشاور (اے بی این نیوز     ) حکومت آخری دنوںمیں عوام کو اپنے لیے استعمال کر رہی ہے، عوام حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، تینوں نام نہاد بڑی پارٹیاں ایکسپوز ہو گئیں ، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی15ماہ کی کارکردگی صفر ہے حکمرانوں نے اس دوران صرف اپنے کیسز ختم کرائے، الیکشن سے قبل دھاندلی کی بنیادیں رکھی جا رہی ہیں ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحقنے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ غریبوں پر بجلی بم گرانے کی بجائے اس کی چوری اور مفت استعمال ختم کیا جائے، سود، کرپشن، اقرباپروری اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم ملک کے مسائل کی بڑی وجوہات ہیں ، نام نہاد جمہوری حکومتوں اور فوجی مارشل لاز میں مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا، دہائیوں سے ایک ہی طرح کے لوگ مسلط ہیں، کرپٹ نظام اور اس کے چوکیداروں کو بدلنا ہو گا، حکمران اشرافیہ اسلامی نظام کے راستے میں رکاوٹ ہیں، عوام ووٹ کی طاقت سے اس رکاوٹ کو ہٹائیں، نوجوان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، انھیں بچانا ہو گا۔

متعلقہ خبریں