اہم خبریں

صارفین کیلئے بڑی خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کر دی

صارفین کیلئے بڑی خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کر دی

اسلام آباد (رضوان عباسی ) نئے مالی سال کے آغاز پر ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، جبکہ اضافی وصولی رواں ماہ جولائی کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

فیصلے کے بعد بجلی صارفین کو جولائی کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی، جس سے نئے مالی سال کے آغاز ہی میں صارفین پر مالی بوجھ میں مزید اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:ججز کی تقرری کے انٹرویوز کا شیڈول سامنے آگیا

متعلقہ خبریں