اہم خبریں

ججز کی تقرری کے انٹرویوز کا شیڈول سامنے آگیا

ججز کی تقرری کے انٹرویوز کا شیڈول سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ جاری شیڈول کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز 13 جولائی، سندھ ہائیکورٹ کے امیدواروں کے 14 اور 15 جولائی جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے لیے 16 اور 17 جولائی کو انٹرویوز ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جج کے عہدے کے لیے مجموعی طور پر 24 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے لیے قائم انٹرویو کمیٹی کی سربراہی جسٹس سید حسن اظہر رضوی کریں گے، جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم تمام کمیٹیوں کی رکن ہوں گی۔ سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے قائم کمیٹی کے چیئرمین جسٹس عامر فاروق ہوں گے۔

انٹرویو کمیٹیوں میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق حمید نائیک، سینیٹر سید علی ظفر اور محمد احسن بھون بھی بطور اراکین شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:دشمن کے پراکسی نیٹ ورک کے خلاف فیلڈ مارشل کا دوٹوک مؤقف

متعلقہ خبریں