اہم خبریں

سونے کی قیمتیں اچانک گر گئیں، آج کی تازہ اپڈیٹ

سونے کی قیمت میں بڑی کمی،خریداروں کیلئے خوشخبری

کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے مقرر کی گئی، جبکہ فی تولہ چاندی 138 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 421 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں‌:صارفین کیلئے بڑی خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کر دی

متعلقہ خبریں