کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے دو خواتین کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ماں بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کر دی عدالت نے اغوا کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماں بیٹی اٹھ جولائی سے لاپتہ ہیں تو اس کا مقدمہ درج کروایا جائے اور مقدمہ درج کروانے کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے جبکہ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عبدالرحمن عرفان بجیر اور دیگر کے خلاف کراچی کی عوامی کالونی کے تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان مقدمہ واپس لینے کے لیے حراساں کر رہے تھے اٹھ جولائی کو لیڈی تفتیشی افسر نے ماں بیٹی کو میڈیکو لیگل کے لیے بلوایا جس کے بعد سائمہ اور اس کی بیٹی جنت واپس نہیں ائی انہوں نے عدالت سے استدا کی ماں بیٹی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے















