اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چین کے وزیر اعظم پاکستان کے دو روزہ دورے پر 31 جولائی کو اسلام آباد پہنچیں گے ، کنونشن سینٹر میں سی پیک کی دس سالہ تقربیات کی مرکزی تقریب کی مرکزی تقریب سے چینی وزیر اعظم تاریخ ساز خطاب کرینگے ،چینی وزیر اعظم اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی عسکری قیادت کے ساتھ بھی ایم ملاقاتیں کرینگے ،چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی جنگی بنیادوں پر تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں،چین کے نائب وزیر خارجہ بھی چینی وزیر اعظم کی آمد سے قبل اسلام آباد پہنچیں گے،سی پیک دس سالہ تقربیات کے لیے وزیر اعظم نے احسن اقبال فوکل پرسن مقرر ہوگے ،سی پیک کی دس سالہ تقریبات کے حوالے سے چینی وزیر اعظم پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں،سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر میں مرکزی تقریب ہوگی جس میں اہم شخصیات شرکت کرینگی ، چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے باعث اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہا ہے ،چینی وزیر اعظم پاکستان اور چین کے حوالے سے اہم اعلان بھی کرینگے،چینی وزیر اعظم اپنے وفد میں اعلی اور بڑے سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کے دورے پر لارہے ہیں ،چینی وزیر اعظم اور انکا وفد پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام کرئے گا،چینی وزیر اعظم اور انکے وفد کے اعزاز میں ثقافتی شو سمیت دیگر اہم تقربیاب منقعد کیں جائینگی ،چینی وزیر اعظم 8 سال بعد پاکستان کا سرکاری دورہ کررہے ہیں ،آخری بار وہ 2021 میں پاکستان کے دورے پرآئے تھے ،2014 میںعمران خان کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کادورہ پاکستان منسوخ ہوا تھا















