اہم خبریں

سرگودھا بچی تشدد،متاثرہ لڑکی کا ذہنی توازن نارمل نہیں رہا،پلیٹ لیٹس کم، کھانا پینا بند، بینائی متاثر، بازو چکنا چور،تشویش ناک حالت ہو گئی

لاہور ( اے بی این نیوز    )تشدد کا شکار بچی کا جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے تاہم اس کی جو میڈیکل رپورٹ آئی ہے اس سے یہ ظاہر ہو تا ہے کہ بچی پر کس ظالمانہ انداز سے تشدد کیا ہے، سر سے پاوں تک اس کا جسم بری طرح متاثر ہے حالت انتہائی تشویش ناک ہے کہ وہ کھانے پینے سے بھی معزول ہو چکی ہے، متاثرہ لڑکی کا ذہن تک ماوف ہو چکا ہے، آنکھیں علیحدہ متاثر ہیں، لڑکی ابھی تک بلڈ پریشر درست طریقہ سے بحال نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق12 رکنی بورڈ نے میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع کروادی تشدد کے باعث بچی کے جسم میں خون کی گردش نہیں ہورہی،تشدد کے باعث لڑکی کا جگر شدید متاثر ہوا، انفیکشن کے باعث لڑکی کا بلڈ پریشر گرتا جارہا ہے، شدید تشدد کے باعث لڑکی کا ذہنی توازن نارمل نہیں، ڈر خوف اور شدید زخموں کے باعث لڑکی بات کرنے سے قاصر ہے، تشدد اور شدید انفیکشن کی وجہ سے لڑکی کو جسم پر شدید سوجن ہے، لڑکی حالت خراب ہونے کی وجہ سے کچھ کھا پی نہیں سکتی، لڑکی کو خوراک کی نالی لگادی گئی،لڑکی کے خون میں ریڈ، وائٹ بلڈ سیلز، پلیٹ لیٹس انتہائی کم ہوگئے ہیں، انفیکشن اور زخموں کے باعث لڑکی کی شوگر بہت کم ہوگئی ہے، لڑکی کے دونوں بازو فریکچر ہیں، تشدد کے باعث لڑکی کی آنکھیں متاثر ہوئیں، لڑکی کو آئی سی یو میں رکھا جائے گا، تشدد زدہ لڑکی کا بلڈ پریشر بحال کرنے کے لیے ویسوپریسر سپورٹ پر رکھا جائے گا، میڈیکل بورڈ نے لڑکی کا بون میرو بایوپسی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں