اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں سیاسی جماعتوں نے انتخابی اصلاحات کے لیے ترامیم پر اتفاق کرلیا، کمیٹی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا فیصلہ 15 کے بجائے 7 روز میں فیصلہ کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا ،وزارت قانون 2 روز میں انتخابی اصلاحات مسودے کوحتمی شکل دے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔ کمیٹی نے امیدواروں کے لیے عام انتخابات میں نئے کاغذات نامزدگی اور الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی بھی منظوری دے دی ۔















