لاہور( اے بی این نیوز )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ کا دورہ ،بھوانہ شہر میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا محسن نقوی کا شہر میں پانی جمع ہونے کا نوٹس، انتظامیہ کو نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا، نگران وزیر ا علی نے کہا کہ بھوانہ شہر میں پانی کی جلد نکاسی کیلئے ضروری وسائل اور مشینری کو استعمال میں لایا جائے،محسن نقوی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ کی ایمرجنسی اوردیگر وارڈز کا معائنہ کیا ،اور مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں اور تیمارداروں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے پوچھامریضوں اور تیمارداروں نے ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا محسن نقوی نے ہسپتال کے میڈیسن سٹورکا بھی دورہ کیا اورادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا محسن نقوی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ میں صفائی کے انتظامات کا مشاہدہ کیا ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھوانہ کی نئی عمارت کا بھی معائنہ کیا اور سی ای او ہیلتھ کو نئی بلڈنگ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کیتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ میں ڈاکٹرز کم ہیں،مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ڈاکٹرز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔















