اہم خبریں

چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہرعلی خان نے چیف کمشنر آفس اسلام آباد کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہرعلی خان نے چیف کمشنر آفس اسلام آباد کو خط لکھ دیا،بیرسٹر گوہرعلی خان نے کل کچہری میں 6 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی درخواست کردی،درخواست میں کہا گیا کہ کہ کل چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 مقدمات کی سماعت کچہری میں مقرر ہے، اسلام آباد میں درج 6 مقدمات کی سماعت ایڈیشنل سیشن طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں مقرر ہے، 24 جولائی کو کچہری پیشی پر چیرمین پی ٹی آئی کے اوپر سخت چیز پھینکی گئی، کچہری پیشی پر کمرہ عدالت میں بھی بھگ بھگ دھڑ کاسامنا کرنا پڑا،کچہری میں پیشی کے دوران سخت سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے، کل 6 مقدمات کی سماعت کو کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردیا جائے، پی ٹی آئی قانونی ٹیم کو تاحال چیف کمشنر آفس کی جانب سے منتقلی کی درخواست پر تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں