اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نیوزڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کی مختلف کارروائیاں ، 37 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتار کرلیاہے ،اینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹرنیشنل میل آفس سے آسٹریلیا کیلئے بُک کرائے گئے پارسل سے جس میں 3 عدد ہاٹ پاٹ تھے سے 1 کلو 590 گرام آئس برآمد کر لی، دوسری کارروائی میں اے این ایف نے ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ملزمہ کے قبضے سے 1 کلو آئس برآمد کی جبکہ ملزمہ کی نشاندہی پر ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ اے این ایف نے جروبی زخا خیل میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 17 کلو 700 گرام چرس برآمد کی جو پلاسٹک کے بیگوں میں چھپائی گئی تھی دوسری طرف سے کراچی کے رہائشی ملزم سے دوران کارروائی 10 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی ۔