اہم خبریں

صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ مسترد کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ مسترد کرتےہیں،بجلی کے ناقابل برداشت بلوں نے تاجروں اور عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تجارتی و صنعتی سرگرمیاں متاثر ھو رھی ھیں،مہنگی بجلی کے باوجود گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیے،حکومت نے ٹرانسمشن لائنز ، لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے -کاشف چوھدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے کہا کہ اشرافیہ کو سالانہ 34 کروڑ سے زائد مفت بجلی کے یونٹس دینا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا ھے،ملک میں ایک لاکھ 89 ھزار اشرافیہ کو مفت بجلی کی فراہمی بند کی جائے،
بجلی کی قیمت بڑھانے کے بعد سنگل فیز میٹر کی قیمت کو 4000 سے 7400 کرنا ناقابل قبول ھے ،تھری فیز میٹر کی قیمت 15000 سے بڑھا کر 33500 کرنا حکومت کا ظالمانہ فیصلہ ھے ،مہنگے بجلی کے معائدے ختم کیے جائیں۔بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس نہ ھوا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

متعلقہ خبریں