لاہور (اے بی این نیوز) ایل پی جی کی سرکاری قیمت 300 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں اسے من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ایل پی جی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ایل پی جی مہنگے داموں فروخت ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں یومیہ 10 سے 20 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس دستیاب نہیں، مہنگی ایل پی جی خریدنے کی استطاعت نہیں، ضلعی انتظامیہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائے۔
مزید پڑھیں:بارشوں کا نیا اسپیل داخل،موسم کی تازہ اپڈیٹ جاری















