جے یو آئی کی قومی و صوبائی انتخابات آئینی مدت کے اندر کرنے کی سفارش

پشاور ( نیوزڈیسک) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس تیسرے روز بھی جاری رہا، جمیعت علماء اسلام نے آئندہ قومی و صوبائی انتخابات آئینی مدت کے اندر کرنے کی سفارش کر دی۔اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی، اجلاس میں مرکزی ناظم انتخاب مولانا عطاء الحق درویش نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں پارٹی دستوری ترامیم کو حتمی شکل دے دی گئی۔جے یو آئی کے اجلاس میں آئندہ قومی و صوبائی انتخابات کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ملکی قومی سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی گئی۔اجلاس میں نگران سیٹ اپ کے حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومتوں میں نامزدگی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے رابطوں پر بھی غور کیا گیا۔