پر اسیکیوٹر جنرل پنجاب کی معطلی کا معاملہ، صوبائی حکومت اور سیکرٹری پراسکیوشن کو نوٹس جاری، جواب طلب

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں پر اسیکیوٹر جنرل پنجاب کوجاری شوکاز نوٹس اور معطلی کی کارروائی کیخلاف کیس کی سماعت ۔عدالت نےحکومت پنجاب اور سیکرٹری پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی۔پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان کی وکیل بئیرسٹر بشری ثاقب نے دلائل دئیے۔پنجاب حکومت نے تین سالہ مدت کےلئے عہدے پر تعینات کیا۔وکیل نے موقف اختیا ر کیا کہ نگران حکومت نے مختلف مقدمات میں من پسند موقف عدالت پیش کرنے کی ہدائت کی۔پراسیکیوٹر جنرل نے حکومت کو آگاہ کیاکہ وہ قانون کےتابع عدالتی معاونت کےپابند ہیں،نگران حکومت نے آتے ہی سیاسی بنیادوں پرکام سے روکتے ہوئےشوکاز نوٹس جاری کردیا۔نگران حکومت کو عہدے سے ہٹانے، معطل کرنے یاشوکاز نوٹس دینے کا اختیار نہیں۔عدالت معطلی اور شوکازنوٹس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے پر بحالی کاحکم دے۔