پشاور(نیوزڈیسک)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے حکومت سے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کا مطالبہ کردیا۔
پشاور سے جاری بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے حکومت سے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کا مطالبہ کردیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
مزیدپڑھیں:عید کے فوری بعد وکلاء کی بڑی تحریک کا آغاز،سمیع ابراہیم نے بریکنگ نیوز دیدی
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو خوراک میں زہریلا کیمیکل دیا جارہا ہے، بانی چیئرمین کی اہلیہ کو کچھ ہوا تو ذمے دار مریم نواز اور شہباز شریف ہوں گے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مستند معالج پر مشتمل میڈیکل بورڈ بشریٰ بی بی کا علاج کرکے عدالت رپورٹ کریں۔















