اسلام آباد (اے بی این نیوز)آئی ایم ایف کی شرائط پرحکومت کو بجلی کے نرخ مزید بڑھانے پڑیں گے، شدید گرمی میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کہا آئندہ انتخابات میں کسی خاص ٹولے کی طرف جھکاؤ نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کرائے، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت اور میجر اسٹیک ہولڈر ہے، انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ بہت ضروری ہے،تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں شاہ محمود اوراسد عمرکی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔















