اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کو جدید الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے لیے 80 کے قریب جدید الیکٹرک گاڑیاں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں، الیکٹرک گاڑیاں جلد اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دی جائیں گی۔

جدید الیکٹرک گاڑیاں پولیس کے رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرولیم کے اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جدید گاڑیاں پولیس پٹرولنگ اور آپریشنل معاملات میں استعمال ہوں گی۔
مزید پڑھیں‌:لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم کر دی

متعلقہ خبریں