اہم خبریں

آئی سی سی ہال آف فیم میں تین لیجنڈ کرکٹرز شامل

آئی سی سی ہال آف فیم میں تین لیجنڈ کرکٹرز شامل

اسلام آباد (اے بی این نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی، انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن اور بھارتی خواتین ٹیم کی سابق کپتان انجم چوپڑا کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان ایڈنبرا میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا جس کے بعد آئی سی سی ہال آف فیم کے ارکان کی کل تعداد 125 ہو گئی ہے۔

سورو گنگولی کو ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ان کی اوپننگ پارٹنرشپ دنیا کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شامل تھی، ان دونوں نے مجموعی طور پر 21 سنچری شراکتیں قائم کیں جو کہ ایک اہم ریکارڈ ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے اپنے کیریئر میں 136 ون ڈے میچوں میں 4440 رنز بنائے۔ 2010 کے T20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی فتح کے دوران انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیا گیا تھا۔

ہندوستانی خواتین ٹیم کی سابق کپتان انجم چوپڑا کو خواتین کی کرکٹ کے فروغ میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ وہ پہلی ہندوستانی خاتون کرکٹر بھی تھیں جنہیں 2016 میں ایم سی سی کی اعزازی تاحیات رکنیت سے نوازا گیا تھا اور انہیں اپنے وقت کی سب سے قابل اعتماد بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر انتخابات، سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی درخواست

متعلقہ خبریں