واشنگٹن (اے بی این نیوز) سابق امریکی صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی سخت خارجہ اور اقتصادی پالیسی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا دنیا کی اہم ترین تجارتی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال لے گا اور اس سیکیورٹی کے عوض دوسرے ممالک سے باقاعدہ معاوضہ بھی وصول کرے گا۔
فاکس نیوز کے ساتھ ایک حالیہ ٹیلی فون انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس آبنائے کو اپنے پاس رکھیں گے اور ممکنہ طور پر اسے خود چلائیں گے۔ ہم آبنائے ہرمز کے محافظ بنیں گے۔ ہم اپنے آپ کو آبنائے ہرمز کا محافظ فرشتہ کہہ سکتے ہیں۔ اور اس کام کا ہمیں باقاعدگی سے معاوضہ دیا جائے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے لیے بڑا اعزاز،صدر آذربائیجان نے اہم اعتراف کر لیا















