لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ جاری،ہزاروں کیوسک پانی چھوڑ دیا، گنڈا سنگھ والا میں درجنوں دیہات زیر آب ،کھڑی فصلیں تباہ،پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے ستلج گنڈاسنگھ والا میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔جھنگ میں دریائے چناب میں سیلابی پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے ،اس سے 40 دیہاتوں کی 50 ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی ،فصلیں متعد رابطہ سڑکیں بھی ٹوٹ گئیں۔ دوسری طرف بھارت کی طرف سے چھوڑا جانے والا ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا بھی جلد شاہدرہ لاہور پہنچ جائے گا ،بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے پانی نے شکر گڑھ کے سرحدی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔















