اہم خبریں

پارلیمان پولیس کے تشدد سے محفوظ نہیں تو عام آدمی کیسے ہو گا؟رضا ربانی

اسلام آباد (   اے بی این نیوز  )مسلم امہ کے کندھے فلسطینیوں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے،تقاریر اور قراردادوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتا،مسلم امہ میں ذولفقار علی بھٹو جیسی قیادت کی شدت سے کمی محسوس ہو رہی ہے،مسلم امہ ایک بڑی عالمی مارکیٹ ہے، اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،مسلم امہ پوری دنیا کو تیل بھی فراہم کرتی ہے،سینیٹر رضا ربانی نے پارلیمنٹکےمشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قیادت کے فقدان کے باعث مسلم امہ سامراج مخالف فیصلے لینے سے قاصر ہے،آذادی اظہار رائے بھی قانون اور اخلاقیات کی حدود میں ہوتا ہے،ایک مذہب کی مقدس کتاب آزادی اظہار رائے کی آڑ میں نہیں جلائی جا سکتی،کل پولیس کے گلگت بلتستان اسمبلی کو سیل کیا۔یہ پارلیمان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا۔یہ جمہوریت کے لئے خطرناک اشارے ہیں۔پارلیمان پولیس کے تشدد سے محفوظ نہیں تو عام آدمی کیسے ہو گا؟

متعلقہ خبریں