اہم خبریں

بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف،55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے

•اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) بینظیر کفالت سہ ماہی وظائفکے تحت6 جولائی شام تک 61 لاکھ 57 ہزار مستحق گھرانوں میں55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے،• بینظیر کفالت کے تحت90لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے ،• اپریل تا جون کی موجودہ سہ ماہی قسط میں 9000 روپے فی گھرانہ دیئے جا رہے ہیں ،• بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف بھی دئے جارہے ہیں،• تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70فیصد حاضری لازمی ہے، ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق • کسی بھی شکایت کی صورت میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر یا ہیلپ لائین نمبر 080026477 پر رابطہ کریں،• یاد رکھیں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے رابطہ صرف 8171 سے کیا جاتا ہے،• کسی اور نمبر سے وصول ہونے والے پیغام پر اعتبار نہ کریں ۔

متعلقہ خبریں