اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں،7 دہشتگرد گرفتار

لاہور ( اے بی این نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے کالعدم القاعدہ اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد،موبائل فون،اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتاردہشت گردوں کےخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ دہشت گردوں کی شناحت ابرارالحق، عبدالرحمن، عمیر، عمران، اشفاق، ایواب اور معاویہ کےنام سےہوئی۔دوسری جانب کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو سر گرم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں