اہم خبریں

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن راولپنڈی ڈویژن کا دفتر عارضی طور پر ڈی سیل کردیا گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )متروکہ وقف املاک کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن دفتر سیل کرنے کے معاملہ پررہنما ن لیگ حنیف عباسی کی جانب سے وزیراعظم سے رابطہ کیاڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن راولپنڈی ڈویژن کا دفتر عارضی طور پر ڈی سیل کردیا گیا،حنیف عباسی کی محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک سے ملاقات، وزیر اعظم ہاؤس سے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سے رابط کرکے محکمہ تعلیم کا دفتر ڈی سیل کردیا گیا،دونوں فریقین کا معاملات قانونی طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا،محکمہ تعلیم راولپنڈی کے حکام نے باقائدہ متروکہ وقف املاک سے رجوع کرلیا۔

متعلقہ خبریں